تازہ تریندنیا

سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ کے منفرد ریکارڈ میں شامل، دونوں اننگز میں سنچری سے محروم

ایک ہی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے دنیا کے پانچویں بیٹر بن گئے

سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ کے منفرد ریکارڈ میں شامل، دونوں اننگز میں سنچری سے محروم
سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ کے منفرد ریکارڈ میں شامل، دونوں اننگز میں سنچری سے محرومپاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ایک منفرد ریکارڈ کا حصہ بن گئے۔
سعود شکیل نے پہلی اننگز میں 93 جبکہ دوسری اننگز میں 97 رنز اسکور کیے۔ اس طرح وہ ایک ہی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 90 سے 99 رنز کے درمیان آؤٹ ہونے والے دنیا کے پانچویں بیٹر بن گئے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تقریباً 150 سالہ تاریخ میں یہ صرف چھٹا موقع ہے کہ کسی بیٹر نے ایک ہی میچ کی دونوں اننگز میں نروس نائنٹیز کا سامنا کیا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج، انگلینڈ کے فرینک وولی، آسٹریلیا کے کلیم ہل اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
گورڈن گرینج کے ساتھ یہ واقعہ دو مرتبہ پیش آیا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف 1977 میں 91 اور 96 جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف 1980 میں 91 اور 97 رنز بنائے تھے۔
سعود شکیل نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 190 رنز اسکور کیے، جو اس فہرست میں دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔ اس ریکارڈ میں آسٹریلیا کے کلیم ہل 195 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 1902 میں انگلینڈ کے خلاف 98 اور 97 رنز بنائے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button