
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے مطابق 30 نومبر کے بعد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) اور سی ڈی اے کے کسی بھی محکمے میں نقد ادائیگی قبول نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر تک تمام کاروباری مراکز اور مرچنٹس کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پہلے ہی 26 ہزار مرچنٹس ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کا حصہ بن چکے ہیں۔ اس نظام کے تحت ریڑھی بانوں سے لے کر بڑے کاروباری مراکز تک ہر سطح پر ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ان کے مطابق کیش لیس نظام سے مالیاتی شفافیت، ٹیکس کی نگرانی اور لین دین کے نظام میں بہتری آئے گی۔
اجلاس میں بینکنگ سیکٹر کے نمائندوں نے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے منصوبے کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دسمبر ڈیڈ لائن مقرر



