
کوئٹہ(یو این اے )تھانہ انڈسٹریل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو مبینہ طور پر بلیک میل، ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل عادل شاہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد ولد محمد ایوب، قوم کاکڑ، سکنہ سرکی روڈ کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تشدد کا شکار ہونے والی لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔



