تازہ ترینپاکستان

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے، بیرسٹر سیف

سنجیدہ اور تجربہ کار رہنماؤں کو نظرانداز کیا گیا، پارٹی میں مشاورت اور اتفاق رائے کا کلچر فروغ دینا ہوگا، سابق مشیر اطلاعات

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے، بیرسٹر سیف
پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے، بیرسٹر سیفسابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پارٹی کے اندر سنجیدہ، تجربہ کار اور اہل رہنماؤں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔
جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس پیش رفت کے بعد پارٹی کے خلاف سختیوں میں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سنجیدہ اور باصلاحیت رہنماؤں کو دوبارہ آگے لانا ہوگا اور فیصلہ سازی کا عمل اہل و تجربہ کار قیادت کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سنجیدہ قیادت سامنے آنے سے پارٹی کے اندرونی اختلافات اور گروپ بندی ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی کو دانشمندانہ فیصلے کرنے، ذاتی اختلافات کے بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دینے اور مشاورت و اتفاق رائے کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
ان کے مطابق سیاسی معاملات کو محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا اور پارٹی میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button