بلوچستانتازہ ترین

صدر زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات میں سندھ سے متعلق بات چیت کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، ناصر شاہ

سندھ کی تقسیم پر پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے، نئے صوبوں کا فیصلہ عوامی رائے اور ریفرنڈم سے ہونا چاہیے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

صدر زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات میں سندھ سے متعلق بات چیت کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، ناصر شاہ
صدر زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات میں سندھ سے متعلق بات چیت کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، ناصر شاہوزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات میں سندھ سے متعلق معاملات پر گفتگو کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دے دیا۔
کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کی تین روزہ نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ محسن نقوی کے صدر زرداری سے ذاتی تعلقات ہیں، ملاقات سندھ یا صوبے کے کسی مخصوص معاملے کے حوالے سے نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری اور محسن نقوی کے درمیان مختلف معاملات پر بات چیت ضرور ہوئی ہوگی، تاہم سندھ کی تقسیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا مؤقف بالکل واضح ہے۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو واضح کر چکے ہیں کہ سندھ کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا۔
ایم کیو ایم سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم ہوسکتا ہے، تاہم اس کے بعد بھی ایک باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ عوامی رائے اور ریفرنڈم کے ذریعے ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب عوام خود اپنی رائے کا اظہار کردیں تو ان کے نمائندوں کے بولنے یا نہ بولنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر نئے صوبوں کا قیام بھی مشکل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی تھی، جس میں سیاسی امور، ملکی حالات، سیکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button