
خیبر کے علاقے ملوارڈ، اکاخیل میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔



