تازہ تریندنیا

آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن کا ٹیسٹ کیریئر خطرے میں، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے کا امکان

577 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے نیتھن لائن کی ٹیم میں جگہ غیر یقینی، مچل سویپسن کواپسیی  کے امکانات روشن

 

آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن کا ٹیسٹ کیریئر خطرے میں، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے کا امکان
آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن کا ٹیسٹ کیریئر خطرے میں، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے کا امکان

آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لائن کے ٹیسٹ کیریئر کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی شمولیت بھی غیر یقینی ہوگئی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آسٹریلوی سلیکٹرز پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے نیتھن لائن کو ممکنہ طور پر اسکواڈ سے باہر رکھ سکتے ہیں۔ ٹیم کا اعلان ہفتے کو کیا جائے گا۔

نیتھن لائن اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 577 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، تاہم گزشتہ ایشز سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد ان کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔

واپسی کے بعد وہ 10 وکٹیں حاصل کر سکے ہیں اور ان کی بولنگ اوسط 41.20 رہی ہے۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی انہیں ڈراپ کرکے مکمل فاسٹ بولنگ اٹیک میدان میں اتارا تھا۔

دوسری جانب مچل سویپسن شیفیلڈ شیلڈ میں 11 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پُرامید ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ سے باہر ہونے کے باوجود نیتھن لائن کے بھارت کے آئندہ دورے کے لیے انتخاب کے امکانات برقرار ہیں، تاہم مسلسل نظرانداز کیے جانے کی صورت میں ان کے ٹیسٹ مستقبل پر بحث مزید بڑھ سکتی ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button