تازہ تریندنیا

ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان

اسپیس ایکس کے حصص کی مجموعی مالیت 18 ارب ڈالر، کمپنی اور مسک الگ الگ ایک ایک شیئر دیں گے

 

ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان

دنیا کے امیر ترین شخص اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی کے دو شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

ایلون مسک نے یہ اعلان اسپیس ایکس کو خلا میں ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے کے لیے 10 لاکھ سیٹلائٹس تعینات کرنے کی امریکی منظوری ملنے کے چند گھنٹوں بعد کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں مسک نے بتایا کہ ہر بچے کو ایک شیئر اسپیس ایکس کی جانب سے جبکہ دوسرا شیئر وہ ذاتی طور پر دیں گے۔

ان کے مطابق کمپنی کی جانب سے دیے جانے والے شیئرز اگلے ماہ منتقل کیے جائیں گے، جبکہ ان کے ذاتی حصص آئندہ سال جون میں منتقل ہوں گے۔

اس سے قبل اسپیس ایکس نے اعلان کیا تھا کہ ہر فعال ’ٹرمپ اکاؤنٹ‘ میں کمپنی کے کلاس اے کامن اسٹاک کا ایک شیئر شامل کیا جائے گا، جبکہ ایلون مسک بھی اپنی جانب سے ایک شیئر عطیہ کریں گے۔

’ٹرمپ اکاؤنٹ‘ امریکی حکومت کا ایک پروگرام ہے، جس کا مقصد 18 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور مالی شراکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اکتوبر تک اس پروگرام کے تحت تقریباً 7 کروڑ اکاؤنٹس کھولے جا چکے تھے۔

بدھ کے روز اسپیس ایکس کے ایک شیئر کی قیمت 127.44 ڈالر پر بند ہوئی تھی، جس کے حساب سے بچوں کو دیے جانے والے حصص کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بنتی ہے۔

دوسری جانب خلا میں ڈیٹا سینٹرز اور کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کی توسیع کے ماحولیاتی اثرات اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے معاشی و سیاسی اثر و رسوخ پر بھی خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button