تازہ ترینپاکستان

کراچی میں جعلی 5 ہزار کے نوٹوں سے فراڈ، نوجوان کو 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا چونا لگا دیا گیا

آن لائن اشتہار کے ذریعے موبائل فون خریدنے والے ملزمان جعلی کرنسی تھما کر فرار

کراچی میں جعلی 5 ہزار کے نوٹوں سے فراڈ، نوجوان کو 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا چونا لگا دیا گیا
کراچی میں جعلی 5 ہزار کے نوٹوں سے فراڈ، نوجوان کو 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا چونا لگا دیا گیاکراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے شہری کے ساتھ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے آن لائن اشتہار کے ذریعے ایک نوجوان سے موبائل فون خریدا اور ادائیگی کے وقت اسے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کے جعلی نوٹ تھما دیے۔
متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت اس کے دوست کو مبینہ طور پر کوئی مشروب پلا کر حواس باختہ کر دیا گیا تھا۔
واقعے کے بعد جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button