بلوچستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کی سیاست مفادات کے گرد گھومتی ہے ،مولانا عبدالقادر لونی

مذہبی جماعتوں کا کام ایک حکومت گرا کر دوسری لانا نہیں

مولانا فضل الرحمان کی سیاست مفادات کے گرد گھومتی ہے ،مولانا عبدالقادر لونی
مولانا فضل الرحمان کی سیاست مفادات کے گرد گھومتی ہے ،مولانا عبدالقادر لونی

جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مرکزی صدر مولانا عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ حکمرانوں کے ساتھ رہے ہیں، کبھی پیپلز پارٹی اور کبھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیاسی اتحاد کرتے رہے، مفادات کی سیاست کو مسترد کرنا ہوگا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ماضی میں کبھی پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف رہے اور کبھی نواز شریف کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کی مخالفت کرتے رہے۔ بعدازاں دونوں جماعتوں کے ساتھ مل کر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا حصہ بنے اور عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں کردار ادا کیا، جبکہ آج شہباز شریف حکومت کو ناکام قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں جمعیت علمائے اسلام کی حکومتیں رہیں، لیکن ان کے بقول ان ادوار میں جماعت کے دستور اور منشور پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ جب مولانا فضل الرحمان کو سیاسی اہمیت کم ملتی ہے تو وہ اس نوعیت کے بیانات دینے لگتے ہیں۔مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ مدارس ان کے لیے ریڈ لائن ہیں، کیونکہ مدارس کے لوگ بغیر کسی معاوضے کے ملک کے لیے رضاکار تیار کر رہے ہیں۔ بظاہر ملک میں جمہوری حکومت ہے، لیکن حقیقت میں سخت ترین مارشل لا کا ماحول ہے اور سیاسی رہنماں سمیت اقتدار کی کرسیوں پر بیٹھے لوگوں کے پاس بھی اختیارات نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مولانا فضل الرحمان سے اصولوں کے معاملے پر اختلافات ہیں۔ علما اور مذہبی جماعتوں کا کام ایک حکومت کو اقتدار سے ہٹا کر دوسری حکومت کو لانا نہیں بلکہ اصولوں اور اسلام کی سربلندی کے لیے سیاست کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا اور اس کے قیام کے لیے ہزاروں لوگوں نے قربانیاں دیں، لہذا مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقتدار کا حصہ بننے کے بجائے اسلامی اصولوں کی بالادستی اور سربلندی کے لیے اپنا سیاسی کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button