
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے آن لائن اشتہار کے ذریعے ایک نوجوان سے موبائل فون خریدا اور ادائیگی کے وقت اسے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کے جعلی نوٹ تھما دیے۔
متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت اس کے دوست کو مبینہ طور پر کوئی مشروب پلا کر حواس باختہ کر دیا گیا تھا۔
واقعے کے بعد جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔



