تازہ ترینپاکستان

پشاور میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ، ایک لاکھ سے زائد رکشے انتظامیہ کے ریڈار پر

شہر کی اہم شاہراہوں اور بی آر ٹی روٹس پر رکشوں کی آمدورفت محدود کرنے کی تجویز

پشاور میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ، ایک لاکھ سے زائد رکشے انتظامیہ کے ریڈار پر
پشاور میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ، ایک لاکھ سے زائد رکشے انتظامیہ کے ریڈار پرپشاور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل اور تجاوزات پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی رکشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کمشنر پشاور خالد محمود کے مطابق شہر میں ایک لاکھ سے زائد رکشے چل رہے ہیں، جن میں سے صرف 25 ہزار کو باقاعدہ روٹ پرمٹ جاری کیے گئے ہیں، جبکہ بڑی تعداد بغیر اجازت نامے کے سڑکوں پر رواں دواں ہے۔
انتظامیہ نے بغیر روٹ پرمٹ چلنے والے رکشوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ قانونی اور رجسٹرڈ رکشوں کے لیے بھی نئے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
نئے منصوبے کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں اور بی آر ٹی روٹس پر رکشوں کی آمدورفت محدود کی جائے گی، جبکہ ان کے لیے مخصوص روٹس اور اوقات کار مقرر کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button