بلوچستانتازہ ترین

سوراب میں مسلح افرادنے بس ڈرائیور اور عملے سمیت لے اڑے

مسافروں کا احتجاج لاکھوریان میں اسلحے کے زور پر مسافر بس چھین لی گئی

قومی شاہراہ بلاک، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں
قومی شاہراہ بلاک، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

سوراب: لاکھوریان کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر الیوسف ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر بس چھین لی اور ڈرائیور سمیت دیگر عملے کو اپنے ہمراہ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بس میں سوار تمام مسافروں کو راستے میں اتار دیا، تاہم بس کو ڈرائیور اور دیگر عملے سمیت اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد متاثرہ مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بلاک کردی، جس کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button