
پولیس کے مطابق ملزم نے 19 نومبر کو ابوبکر کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کیا تھا۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم کو مقتول ابوبکر اور اپنی اہلیہ کے درمیان مبینہ تعلقات کا شبہ تھا، جس پر اس نے قتل کی منصوبہ بندی کی۔
ملزم نے مبینہ طور پر ابوبکر کو بہانے سے اپنے گھر بلایا اور چھریوں سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم یاسین کی اہلیہ فوزیہ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور وہ جسمانی ریمانڈ پر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کیا ہے، جبکہ واردات میں ملوث ایک اور شریک ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



