
گوادر (یو این اے) گوادر کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور گیس بازر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار گاڑیوں سے مزید پانچ افراد کی لاشیں نکالے جانے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مسافر کوچ کے 8 جبکہ گیس بازر کے 2 سوار شامل ہیں۔ڈی ایس پی اورماڑہ نبی بخش رونجھہ کے مطابق حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی موت جھلسنے کے باعث ہوئی۔ دونوں گاڑیوں میں سوار تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، جبکہ 27 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



