تازہ ترین
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی
بھارتی کمرشل، مسافر اور فوجی طیارے 23 دسمبر 2026 تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش اب 23 دسمبر 2026 تک برقرار رہے گی۔
ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام کمرشل، جیٹ مسافر اور فوجی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 کو بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



