تازہ ترینپاکستان

کراچی ایئرپورٹ پارکنگ میں لفٹنگ کے دوران لاکھوں روپے کی ہائبرڈ کار جل کر خاکستر

گاڑی اٹھاتے ہی آگ بھڑک اٹھی، مالک نے نجی پارکنگ کمپنی کے خلاف نقصان کا دعویٰ کردیا

کراچی ایئرپورٹ پارکنگ میں لفٹنگ کے دوران لاکھوں روپے کی ہائبرڈ کار جل کر خاکستر
کراچی ایئرپورٹ پارکنگ میں لفٹنگ کے دوران لاکھوں روپے کی ہائبرڈ کار جل کر خاکستر

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ میں لفٹنگ کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ہائبرڈ کار میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا، جہاں ایک شہری نے مبینہ طور پر اپنی گاڑی نو پارکنگ ایریا میں کھڑی کی تھی۔

پارکنگ کا انتظام چلانے والی نجی کمپنی کے لفٹر آپریٹر نے جیسے ہی گاڑی کو اٹھایا تو اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ لفٹر ڈرائیور نے جلتی ہوئی گاڑی کو دیگر گاڑیوں سے دور ایک سنسان مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ اتھارٹی کے فائر فائٹرز کے پہنچنے تک گاڑی مکمل طور پر جل چکی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ گاڑی ہائبرڈ تھی اور لفٹنگ کے دوران مبینہ طور پر وائرنگ شارٹ ہونے سے اس کی حساس بیٹریوں میں آگ لگ گئی۔ ایئرپورٹ حکام نے بھی تصدیق کی کہ گاڑی کو لفٹنگ کے دوران آگ لگی۔

ایئرپورٹ ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ لفٹر آپریٹرز تربیت یافتہ نہیں، جس کے باعث گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھاری جرمانے وصول کرنے کے لیے بعض اوقات غیر ضروری طور پر بھی گاڑیاں اٹھائی جاتی ہیں۔

دوسری جانب کار مالک نے نجی کمپنی کے خلاف نقصان کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل کی پارکنگ میں جہاں بیک وقت سیکڑوں گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں، وہاں فائر ہائیڈرینٹس اور آگ بجھانے کے فوری انتظامات بھی موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button