
گوادر کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور گیس باؤزر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار گاڑیوں سے مزید پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مسافر کوچ کے 8 جبکہ گیس باؤزر کے 2 سوار شامل ہیں۔
ڈی ایس پی اورماڑہ نبی بخش رونجھہ کے مطابق حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی موت جھلسنے کے باعث ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں گاڑیوں میں سوار تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، جبکہ 27 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



