
بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کی جانب سے اداکار نواز الدین صدیقی کے حوالے سے شیئر کی گئی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیران کردیا۔
اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر نواز الدین صدیقی کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں بظاہر ان کے رویے پر تنقید کی گئی تھی۔
دیا مرزا نے اپنی پوسٹ میں نواز الدین کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بات کرنے کی تمیز نہیں اور ان کا رویہ بھی انتہائی جارحانہ ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ میں نواز الدین صدیقی کو براہِ راست ٹیگ بھی کیا، تاہم اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت پیش نہیں کی کہ ان کے اس بیان کی اصل وجہ کیا تھی۔



