تازہ ترین

شوگر کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ کتنی دیر چہل قدمی ضروری ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

کھانے کے بعد صرف 2 سے 5 منٹ پیدل چلنے سے بھی بلڈ شوگر کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے

شوگر کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ کتنی دیر چہل قدمی ضروری ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
شوگر کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ کتنی دیر چہل قدمی ضروری ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

جسم میں انسولین کی کارکردگی متاثر ہونے سے بلڈ شوگر کی سطح بڑھنے لگتی ہے، جس کے نتیجے میں اعصاب، گردے اور آنکھیں متاثر ہونے سمیت امراضِ قلب کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق بلڈ شوگر کو کنٹرول رکھنے کے لیے چہل قدمی انتہائی مفید ہے، تاہم نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہی وقت میں طویل واک کرنے کے بجائے دن بھر میں مختصر وقفوں سے چہل قدمی زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

جرنل اوبیسٹی میں شائع تحقیق میں موٹاپے یا زیادہ وزن کے شکار 30 افراد کو شامل کیا گیا، جو روزانہ 6 گھنٹے سے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے تھے۔

تحقیق کے دوران شرکاء کو 6 ہفتوں تک ہفتے میں 5 دن، روزانہ 45 منٹ تیز رفتاری سے چلنے کی ہدایت کی گئی۔ ایک گروپ نے مسلسل 45 منٹ واک کی جبکہ دوسرے گروپ نے دن بھر میں مختصر وقفوں کے دوران چہل قدمی کرکے یہ ہدف مکمل کیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ مختصر وقفوں میں چہل قدمی کرنے والے افراد کے بلڈ شوگر لیول میں نمایاں بہتری آئی اور ان کی شوگر زیادہ دیر تک مستحکم رہی۔

محققین کے مطابق مسلسل بیٹھے رہنے کے بجائے ہر چند گھنٹوں بعد کچھ دیر پیدل چلنا صحت کے لیے زیادہ مفید ہوسکتا ہے۔

ستمبر 2023 میں جرنل اسپورٹس میڈیسن میں شائع ایک اور تحقیق کے مطابق ہر کھانے کے بعد صرف 2 سے 5 منٹ چہل قدمی کرنے سے بھی بلڈ شوگر کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کھانے کے بعد کچھ دیر کھڑے رہنے سے بلڈ گلوکوز میں اوسطاً 9.51 فیصد جبکہ ہلکی پھلکی چہل قدمی سے 17.01 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق چہل قدمی اور کھڑے ہونے سے پٹھے گلوکوز استعمال کرتے ہیں، جس سے خون میں شوگر کی سطح کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button