
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے سے نیچے آگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 8 ہزار 573 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 764 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔



