تازہ ترین

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، ایک ہی نمبر 2 موبائل فونز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا

گوگل نئے ’اینڈرائیڈ فاسٹ سوئچ‘ فیچر پر کام کرنے لگا، دونوں فونز میں ایک ہی گوگل اکاؤنٹ ضروری ہوگا

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، ایک ہی نمبر 2 موبائل فونز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، ایک ہی نمبر 2 موبائل فونز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا

اگر آپ کے پاس دو اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز ہیں تو بہت جلد آپ دونوں میں ایک ہی فون نمبر استعمال کرسکیں گے، جس کے لیے بار بار سم کارڈ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گوگل ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جسے اینڈرائیڈ فاسٹ سوئچ کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے فیچر کے شواہد گوگل کی سم منیجر ایپ کے کوڈ میں سامنے آئے ہیں، جس کا مقصد ایک ہی فون نمبر کو دو مختلف اینڈرائیڈ فونز پر استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس فیچر کے لیے دونوں اسمارٹ فونز میں ایک ہی گوگل اکاؤنٹ سے سائن اِن ہونا ضروری ہوگا۔

یہ سہولت ایپل کے آئی فون ہینڈ آف فیچر سے ملتی جلتی ہے، جس کے ذریعے ایک نمبر دو آئی فونز میں استعمال کیا جاسکتا ہے، تاہم یہ سہولت مخصوص شرائط کے تحت ای سم کے ذریعے دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ اینڈرائیڈ فاسٹ سوئچ تمام اینڈرائیڈ فونز پر دستیاب ہوگا یا صرف منتخب ڈیوائسز اس سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔

فیچر کی حتمی دستیابی اور متعارف کرانے کی تاریخ کے حوالے سے بھی گوگل کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button