تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بلوچستان، پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

آرمی چیف کا بلوچستان میں امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے فوج کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بلوچستان، پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بلوچستان، پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ بلوچستان کے دوران پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے مادر وطن کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربت میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہیں بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جبکہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو بلوچستان میں جاری مختلف سماجی اور اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے مشکل آپریشنل حالات کے باوجود ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، تیاریوں اور ملک کے دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج صوبے کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button