تازہ تریندنیا

ڈھاکا ایئرپورٹ پر تین بیویوں کا شوہر کا استقبال، ملاقات لڑائی میں بدل گئی

ملائیشیا سے واپس آنے والے شخص کو تینوں بیویوں نے بیک وقت گھیر لیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ڈھاکا ایئرپورٹ پر تین بیویوں کا شوہر کا استقبال، ملاقات لڑائی میں بدل گئی
ڈھاکا ایئرپورٹ پر تین بیویوں کا شوہر کا استقبال، ملاقات لڑائی میں بدل گئیبنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایئرپورٹ پر اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب ملائیشیا سے وطن واپس آنے والے ایک شخص کے استقبال کے لیے اس کی تینوں بیویاں بیک وقت پہنچ گئیں۔
تینوں خواتین نے شوہر کو دیکھتے ہی اسے گھیر لیا۔ ابتدا میں تلخ کلامی اور بحث و تکرار ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور کھینچا تانی میں تبدیل ہوگئی۔
خواتین اپنے شوہر پر حق جتاتی رہیں، جبکہ ایئرپورٹ پر موجود افراد یہ غیر معمولی منظر دیکھتے رہے۔
صورتحال کو قابو میں رکھنے اور معاملہ سلجھانے کے لیے ایئرپورٹ سکیورٹی عملہ بھی حرکت میں آگیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button