
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس پیشگی اقدام کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے عازمینِ حج کو بہتر خدمات، رہائش، نقل و حمل اور دیگر سہولیات بروقت فراہم کرنا ہے۔
وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے یہ تیاریاں آئندہ حج سیزن کے انتظامات کو مزید منظم، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق پیشگی معاہدوں سے حج کے انتظامات میں بہتری آئے گی اور عازمین کو سفر کے دوران زیادہ سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔



