
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 884 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔



