تازہ ترینپاکستان

میر رضا کیس: سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی نوکری سے برخاست

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں پولیس کی غفلت کی نشاندہی، میر رضا کی موت کو قتل قرار دیا گیا تھا

میر رضا کیس: سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی نوکری سے برخاست
میر رضا کیس: سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی نوکری سے برخاست

کراچی میں میر رضا کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر تھانہ کامران قریشی کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں کامران قریشی پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان پر میر رضا کی لاش ملنے کے مقام کو محفوظ نہ بنانے کا الزام تھا۔

یاد رہے کہ نوجوان کاروباری شخصیت میر رضا علی کی لاش 29 جولائی کو گلستان جوہر سے ملی تھی۔ ابتدائی طور پر واقعے کو خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم شکوک و شبہات کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا۔

اکتوبر 2026 میں جاری ہونے والی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں میر رضا کی موت کو خودکشی کے بجائے قتل قرار دیا گیا تھا۔ رپورٹ میں ابتدائی پولیس تفتیش میں پیشہ ورانہ غفلت کی نشاندہی کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button