
تینوں خواتین نے شوہر کو دیکھتے ہی اسے گھیر لیا۔ ابتدا میں تلخ کلامی اور بحث و تکرار ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور کھینچا تانی میں تبدیل ہوگئی۔
خواتین اپنے شوہر پر حق جتاتی رہیں، جبکہ ایئرپورٹ پر موجود افراد یہ غیر معمولی منظر دیکھتے رہے۔
صورتحال کو قابو میں رکھنے اور معاملہ سلجھانے کے لیے ایئرپورٹ سکیورٹی عملہ بھی حرکت میں آگیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔



