تازہ تریندنیا

دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوگر سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور علاج کے حوالے سے آگاہی مہم جاری

دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن کل منایا جائے گا
دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن کل منایا جائے گادنیا بھر میں ہر سال 14 نومبر کو ذیابیطس کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد شوگر کے مرض سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنا اور اس کی روک تھام کے لیے آگاہی پھیلانا ہے۔
یہ دن انسولین کے موجد فریڈرک بینٹنگ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ انسولین کی دریافت میں چارلس بیسٹ اور جان میکلوڈ نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا، جبکہ 1922 میں انسولین کے استعمال نے ذیابیطس کے علاج میں اہم پیش رفت کی۔
ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جس کے نتیجے میں گردوں، دل اور دیگر اہم اعضا کے سنگین امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ذیابیطس سے پہلے پری ڈائیبیٹس کا مرحلہ آتا ہے، جس میں خون میں شوگر کی سطح معمول سے زیادہ ہوتی ہے، تاہم اسے ابھی ذیابیطس قرار نہیں دیا جاتا۔ اس مرحلے پر احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچاؤ ممکن ہے۔
صحت مند غذا، باقاعدہ ورزش، وزن میں کمی اور طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلیاں ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
پاکستان میں بھی موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button