دنیا
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 سالہ ٹیسٹ کیریئر کا اختتام، 64 میچز میں 229 وکٹیں حاصل کیں

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 36 سالہ کرکٹر نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے ٹیسٹ فارمیٹ کو خیرباد کہنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔محمد شامی نے 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جبکہ ان کا آخری ٹیسٹ جون 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف اوول کے میدان میں تھا۔اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران انہوں نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 64 میچز کھیلے اور 229 وکٹیں حاصل کیں۔محمد شامی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ان کے لیے محض ایک فارمیٹ نہیں بلکہ زندگی کا انتہائی خاص حصہ رہی ہے۔ اس سفر میں حاصل ہونے والی ہر وکٹ، مشکلات، انجریز اور کم بیک نے انہیں بہت کچھ سکھایا۔



