دنیا
برطانیہ کی خاتون نے 105.9 ڈیسی بل کی چیخ کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، دنیا کی بلند ترین آواز میں چیخنے والی خاتون بن گئیں۔
برینڈا ولیسن 1987 سے بطور ٹان کرائر خدمات انجام دے رہی ہیں، ریکارڈ بنانے کے لیے 9 ستمبر کو باضابطہ کوشش کی۔

برطانیہ میں تقریبا چار دہائیوں سے عوامی اعلانات کرنے والی برینڈا ولیسن نے اپنی بلند آواز کے ذریعے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔برینڈا نے 105.9 ڈیسی بل کی آواز میں چیخ کر دنیا کی بلند ترین آواز میں چیخنے والی خاتون کا اعزاز حاصل کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ بنانے کی باضابطہ کوشش کے دوران ان کی آواز اپنی ممکنہ بلند ترین سطح تک نہیں پہنچی تھی۔واضح رہے کہ برینڈا ولیسن نے 1987 میں پیٹربورو کی ٹان کرائر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور تب سے اس شعبے سے وابستہ ہیں۔



