
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ شہر میں گیس پریشر میں کمی کے ساتھ ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کردیا گیا، دکاندار سرکاری نرخوں کے بجائے اپنی مرضی کی قیمتوں پر ایل پی جی فروخت کرنے لگے، جس کے باعث شہریوں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 600 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے، جبکہ گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین کی بڑی تعداد کھانا پکانے اور دیگر ضروریات کے لیے ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار سرکاری نرخوں کو نظرانداز کرکے من مانے دام وصول کر رہے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف مثر کارروائی دکھائی نہیں دے رہی۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنایا جائے اور من مانے دام وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔



