
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ وی آئی پی دورے کے باعث کسی مارکیٹ، دکان یا کاروباری سرگرمی کو بند نہ کیا جائے۔مریم نواز نے کہا کہ کسی رہائشی گلی کو سیل نہ کیا جائے اور سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کی آمدورفت پر پابندی عائد نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیکیورٹی انتظامات خفیہ اور عوام کے لیے غیر محسوس رکھے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔



