دنیا
سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے میزائل تباہ کردیا
دمام، الاحسا اور ابقیق میں خطرے کے الرٹ واپس، شام کا یمن میں سعودی عرب کی مدد کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

سعودی ترجمان کے مطابق مشرقی سعودی عرب کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی تباہ کردیا۔میزائل حملے کے بعد دمام، الاحسا اور ابقیق میں خطرے کے الرٹ جاری کیے گئے تھے، تاہم سعودی سول ڈیفنس نے تینوں شہروں میں خطرہ ٹلنے کا اعلان کرتے ہوئے الرٹ واپس لے لیے۔دوسری جانب شام نے یمن میں سعودی عرب کی مدد کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شامی اہلکار حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔



