بلوچستانتازہ ترین

مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق

ایک ہی خاندان کے بچوں سمیت6 افراد جاں بحق

مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق
مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق

اورماڑہ (یو این اے) مکران کوسٹل ہائی وے این-10 پر اورماڑہ کے علاقے جکی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی کے مطابق کراچی سے تربت جانے والی ٹویوٹا کرولا کار، رجسٹریشن نمبر BJN-481، سامنے سے آنے والے بازر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں سوار تمام 6 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں دو مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ حادثے کے وقت کار اسلم نامی ڈرائیور چلا رہا تھا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے جائے حادثہ کو محفوظ بنایا۔ پولیس نے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی برقرار رکھی۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد مکران کوسٹل ہائی وے پر دونوں اطراف سے آمدورفت بحال ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button