بلوچستانتازہ ترین

فاطمہ جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر کمالان گچکی کے گھر پر فائرنگ

نامعلوم افراد ہسپتال کے اندر سے گھر تک پہنچے

فائرنگ اور دھمکیاں دے کر فرار، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
فائرنگ اور دھمکیاں دے کر فرار، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

کوئٹہ (یو این اے) فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کمالان گچکی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، تاہم واقعے میں ڈاکٹر کمالان گچکی اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد فاطمہ جناح ہسپتال کے اندر سے گزر کر ڈاکٹر کمالان گچکی کی رہائش گاہ تک پہنچے، جہاں انہوں نے فائرنگ کی اور دھمکیاں دینے کے بعد فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فائرنگ کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے۔دریں اثنا الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن ضلع قلعہ کی کابینہ نے ڈاکٹر کمالان گچکی کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ڈاکٹرز و طبی عملے کو مثر سکیورٹی فراہم کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button