بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ میں خاتون کے اغوا تشدد کا نوٹس، وزیر داخلہ نے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی

واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور مکمل انکوائری کی ہدایت، میر ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ میں خاتون کے اغوا تشدد کا نوٹس، وزیر داخلہ نے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ میں خاتون کے اغوا تشدد کا نوٹس، وزیر داخلہ نے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ(یو این اے )وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے قمبرانی روڈ کی رہائشی مسما اسما ولد امان اللہ کے مبینہ اغوا اور تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے کے اندر طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ خاتون پر مبینہ تشدد اور واقعے سے متعلق تمام پہلوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور حقائق سامنے لائے جائیں۔وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تحقیقات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button