بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں کراچی سے تعلق رکھنے والے خاندان پر فائرنگ، 2لڑکیاں جاں بحق

گاڑی پر بازار کے چوکیداروں کی مبینہ اندھا دھند فائرنگ سے جانی نقصان ہوا

بلوچستان میں کراچی سے تعلق رکھنے والے خاندان پر فائرنگ، 2لڑکیاں جاں بحق
بلوچستان میں کراچی سے تعلق رکھنے والے خاندان پر فائرنگ، 2لڑکیاں جاں بحق

قلعہ عبداللہ(یو این اے) تحصیل گلستان کے علاقے سیگی میں گزشتہ شب کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ ان کے والدین اور ایک کمسن بچی زخمی ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی دکاندار اور گاڑی میں سوار خاندان کے افراد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے دوران دکاندار کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق خاندان نے گاڑی وہاں سے نکالنے کی کوشش کی تو بازار کے چوکیداروں نے گاڑی پر مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو لڑکیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کے والدین اور ایک کمسن بچی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کے شناختی کارڈز پر کراچی اور اسلام آباد کے پتے درج ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button