
حب(یو این اے )گڈانی کے ساحلی علاقے میں گزشتہ روز سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے 14 سالہ بچے کی لاش ریسکیو ٹیموں نے طویل تلاش کے بعد برآمد کر لی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 14 سالہ ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان گڈانی ساحل پر پکنک منانے آیا تھا۔ اس دوران خاندان کے پانچ بچے سمندر میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے۔ ساحل پر موجود لائف گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں بحفاظت باہر نکال لیا، تاہم ایک بچہ لہروں کی نذر ہو گیا تھا۔ریسکیو ٹیموں نے مسلسل تلاش کے بعد آج لاپتہ بچے کی لاش برآمد کر لی، جسے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ بچے کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، جبکہ علاقے میں واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



