بلوچستانتازہ ترین

گڈانی ساحل پر ڈوبنے والے 14 سالہ بچے کی لاش برآمد

پانچ بچوں میں سے چار کو بچا لیا گیا، ابوبکر جانبر نہ ہو سکا، ریسکیوٹیم

گڈانی ساحل پر ڈوبنے والے 14 سالہ بچے کی لاش برآمد
گڈانی ساحل پر ڈوبنے والے 14 سالہ بچے کی لاش برآمد

حب(یو این اے )گڈانی کے ساحلی علاقے میں گزشتہ روز سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے 14 سالہ بچے کی لاش ریسکیو ٹیموں نے طویل تلاش کے بعد برآمد کر لی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 14 سالہ ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان گڈانی ساحل پر پکنک منانے آیا تھا۔ اس دوران خاندان کے پانچ بچے سمندر میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے۔ ساحل پر موجود لائف گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں بحفاظت باہر نکال لیا، تاہم ایک بچہ لہروں کی نذر ہو گیا تھا۔ریسکیو ٹیموں نے مسلسل تلاش کے بعد آج لاپتہ بچے کی لاش برآمد کر لی، جسے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ بچے کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، جبکہ علاقے میں واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button