
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کے سریاب علاقے کیچی بیگ میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔



