
کوئٹہ(یو این اے )موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق نوشکی، قلات، خاران، مستونگ، خضدار، کوئٹہ، زیارت، ژوب، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، سبی، کوہلو، ہرنائی، موسی خیل، بارکھان، شیرانی، وزیرستان، ہنگو، پاراچنار، اور ان کے گردونواح میں آئندہ 04 سے 06 گھنٹوں کے دوران تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔موسم کی اس صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ کی جانب سے عوام کے لیے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے جس میں عوام کو موسم کی سرگرمیوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ہر لمحہ اپ ڈیٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔



