
ژوب(یو این اے )ژوب کی تحصیل اکا خیل میں رہائشی مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈی سی کنٹرول روم سے ملنے والی معلومات کے مطابق چھت گرنے کے نتیجے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق 2 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے فورا بعد ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جو اس وقت بھی جاری ہے، اور آپریشن کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں تبدیلی کا خدشہ ہے۔ مزید تفصیلات معلومات موصول ہونے پر فراہم کی جائیں گی۔



