دنیا
ایران کی افواج مکمل تیار، جنگ کو ختم تصور نہیں کیا جا رہا، بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی

ترجمان کے مطابق جنگ کے دوران قومی فضائی دفاعی مرکز اور پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس یونٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 170 سے زائد دشمن ڈرونز اور 16 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی فضائیہ نے عراق، کویت اور قطر میں دشمن کے اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جبکہ بحریہ نے امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن سمیت دیگر جنگی جہازوں کو ایرانی ساحلوں کے قریب آنے سے روکے رکھا اور اسرائیل میں مختلف اہداف پر کروز میزائل داغے۔



