دنیا

ایران کی افواج مکمل تیار، جنگ کو ختم تصور نہیں کیا جا رہا، بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی

170 سے زائد ڈرونز اور 16 طیارے مار گرائے، امریکی اڈوں اور جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا، ایرانی ترجمان
170 سے زائد ڈرونز اور 16 طیارے مار گرائے، امریکی اڈوں اور جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا، ایرانی ترجمان
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی افواج ہر قسم کی صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور موجودہ حالات میں جنگ کو کسی صورت ختم تصور نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن اور امریکہ پر عدم اعتماد کی وجہ سے میدان میں خاموشی کے باوجود جنگی سطح کی تیاریوں کو جاری رکھا گیا ہے اور نئے اہداف کا تعین کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق جنگ کے دوران قومی فضائی دفاعی مرکز اور پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس یونٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 170 سے زائد دشمن ڈرونز اور 16 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی فضائیہ نے عراق، کویت اور قطر میں دشمن کے اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جبکہ بحریہ نے امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن سمیت دیگر جنگی جہازوں کو ایرانی ساحلوں کے قریب آنے سے روکے رکھا اور اسرائیل میں مختلف اہداف پر کروز میزائل داغے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button