تازہ ترین
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا قوم کو مستقبل کے کڑے چیلنجز پر خبردار کر دیا

صدر مسعود پزشکیان نے قوم کو مستقبل کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں عوام کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے صرف حکومتی کوششیں کافی نہیں ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کئی مسائل ایسے ہیں جنہیں حکومت تنہا حل کرنے کی سکت نہیں رکھتی، لہٰذا ان چیلنجز کے مؤثر مقابلے کے لیے عوامی تعاون اور قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں عوام اور حکومت کا ایک پیج پر ہونا ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ ہے۔



