تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا قوم کو مستقبل کے کڑے چیلنجز پر خبردار کر دیا

حکومت اکیلے تمام مسائل حل نہیں کر سکتی، دشمن کی بدلتی ہوئی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کے لیے عوامی اتحاد ضروری ہے، ایرانی صدر
حکومت اکیلے تمام مسائل حل نہیں کر سکتی، دشمن کی بدلتی ہوئی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کے لیے عوامی اتحاد ضروری ہے، ایرانی صدر
تہران (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک کی موجودہ سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اس وقت ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں ایران کو ایک متعین دشمن کا سامنا ہوتا تھا، لیکن اب ملک کو بیک وقت متعدد عالمی طاقتوں اور مختلف نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے قوم کو مستقبل کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں عوام کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے صرف حکومتی کوششیں کافی نہیں ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کئی مسائل ایسے ہیں جنہیں حکومت تنہا حل کرنے کی سکت نہیں رکھتی، لہٰذا ان چیلنجز کے مؤثر مقابلے کے لیے عوامی تعاون اور قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں عوام اور حکومت کا ایک پیج پر ہونا ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button