دنیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی قیادت سے 8 خواتین قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ “یہ ایران کے ان رہنماؤں کے نام پیغام ہے جو جلد ہی میرے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے والے ہیں۔ میں ان خواتین کی رہائی کو بہت سراہوں گا اور مجھے یقین ہے کہ آپ اس بات کا احترام کریں گے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان خواتین کی رہائی مستقبل کے مذاکرات کے لیے ایک بہترین آغاز ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا انہیں کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔
شیئر کی گئی پوسٹ میں ان آٹھ خواتین کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، جن میں سے اب تک صرف ایک کی شناخت ہو سکی ہے جو رواں برس حکومت مخالف مظاہروں میں پیش پیش تھی۔ دیگر سات خواتین کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان آٹھ خواتین کی ایران میں قید اور ان کی سزا کی نوعیت کے حوالے سے تاحال کوئی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔



