دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی قیادت سے 8 خواتین قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

خواتین کی رہائی مذاکرات کا بہترین آغاز ہوگا، ایرانی رہنما ان کی بحفاظت واپسی یقینی بنائیں، ڈونلڈ ٹرمپ
خواتین کی رہائی مذاکرات کا بہترین آغاز ہوگا، ایرانی رہنما ان کی بحفاظت واپسی یقینی بنائیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (یو این اے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سزائے موت کی منتظر 8 ایرانی خواتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک اسرائیل نواز ایکٹوسٹ کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایرانی حکام کے نام ایک براہِ راست پیغام جاری کیا، جس میں ان خواتین کی سلامتی اور رہائی پر زور دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ “یہ ایران کے ان رہنماؤں کے نام پیغام ہے جو جلد ہی میرے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے والے ہیں۔ میں ان خواتین کی رہائی کو بہت سراہوں گا اور مجھے یقین ہے کہ آپ اس بات کا احترام کریں گے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان خواتین کی رہائی مستقبل کے مذاکرات کے لیے ایک بہترین آغاز ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا انہیں کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔

شیئر کی گئی پوسٹ میں ان آٹھ خواتین کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، جن میں سے اب تک صرف ایک کی شناخت ہو سکی ہے جو رواں برس حکومت مخالف مظاہروں میں پیش پیش تھی۔ دیگر سات خواتین کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان آٹھ خواتین کی ایران میں قید اور ان کی سزا کی نوعیت کے حوالے سے تاحال کوئی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button