دنیا

متحدہ عرب امارات کا آبنائے ہرمز کو مکمل اور غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ

امریکہ میں آئندہ 10 سالوں کے دوران مزید 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان، ریم الہاشمی
امریکہ میں آئندہ 10 سالوں کے دوران مزید 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان، ریم الہاشمی
واشنگٹن (یو این اے): متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے مکمل اور غیر مشروط طور پر کھلا رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واشنگٹن میں منعقدہ بین الاقوامی معاشی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز جیسی عالمی گزرگاہوں پر کسی ایک ملک کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ تمام ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں۔

ریم الہاشمی نے آبنائے ہرمز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی توانائی کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کے برابر توانائی اور دیگر کلیدی اشیاء گزرتی ہیں۔ حالیہ کشیدگی اور ایرانی حملوں کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ یو اے ای کا طرزِ زندگی نہ صرف خوشحالی بلکہ تحفظ کی ضمانت بھی دیتا ہے، جو اماراتی قیادت کے وژن اور قومی جذبے کا عکاس ہے۔

اماراتی وزیر نے اس موقع پر امریکہ میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یو اے ای پہلے ہی امریکی معیشت میں ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے اور اب آئندہ 10 سالوں میں مزید 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ علاقائی صورتحال نے امریکہ اور متحدہ عرب امارات کی تزویراتی شراکت داری کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button